
دارالعصر
رجوع إلی القرآن _ متشابهات سے محکمات کی طرف
دارالعصر قرآن کی طرف واپسی کی دعوت اور تحریک ہے۔ ایک تعلیمی و اصلاحی ادارہ ہے جو قرآنِ کریم کے فہم، تعلیم اور عملی نفاذ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
اس ادارے کا بنیادی مشن "رجوع إلی القرآن" یعنی قرآن کی طرف واپسی ہے تاکہ قرآن کو محض تلاوت کی کتاب کے بجائے، فہم، تدبر، عمل اور رہنمائی کی زندہ کتاب کے طور پر زندگیوں میں نافذ کیا جا سکے۔
مقاصد و منصوبے
عربی زبان کا جامع کورس
دارالعصر کا پہلا قدم طلبہ کو عربی زبان سکھانا ہے تاکہ وہ قرآن کو اس کی اصل زبان میں سمجھ سکیں۔
اس کورس کے لیے خصوصی طور پر تصنیف کردہ کتاب
"آپ عربی زبان سیکھ سکتے ہیں" مؤلف: طالب جلال
ذیلی عنوان
Arabic Made Easy: A Structured Approach from Elementary to Advanced Proficiency
یہ کتاب کورس کا مرکزی نصاب ہے، جو مکمل طور پر پڑھائی جاتی ہے
کورس مکمل کرنے کے بعد، طالبعلم قرآنِ کریم اور دیگر عربی متون کو بآسانی سمجھنے کے قابل ہوجاتےہیں۔
تعلیم القرآن کورس
عربی زبان کے کورس کے بعد، ایک جامع قرآنی کورس جس میں مکمل قرآنِ کریم کی تعلیم اورتدریس، تفہیم اور تنویر
قرآنی کتب کی اشاعت
قرآن سے مضبوط تعلق قائم کرنے کے لیے مختلف موضوعات پر تعلیمی و تربیتی کتابیں شائع کرنا، خصوصاً بچوں کے لیے ابتدائی سے اعلیٰ سطح پر محکمات اور قطعی آیات پر مبنی درسی مواد کی تیاری
قرآن کے تراجم اور اشاعت
دعوت و تبلیغ کے لیے قرآنِ کریم کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے عام کرنا اور ہر قوم و ملت کے لیےقرآن کی فراہمی کی تسہیل۔
خواتین کی قرآنی تربیت
ماہر خواتین اساتذہ کے ذریعے خواتین کو قرآن کے فہم اور عمل کی طرف لانے کی تدبیر۔
علمِ قرآنی کی تنظیم و ترتیب
قرآنی علم اورقرآن کے متعلقات کو مربوط اور منظم انداز میں سیکھنے اور سکھانے کے لیے ادارہ کا جامع نظام وضع کرنے کی تخطیط۔
جاہلیت قدیم و جدید کا قرآنی محاکمہ
ماضی اور موجودہ دور کی فکری و عملی گمراہیوں کا قرآن کی روشنی میں تجزیہ۔
فرقہ واریت اور دینی انتشار کا حل
دین میں تفریق و تشتیت کا قرآنی محاکمہ
اخلاق و معاشرت میں قرآنی رہنمائی
اخلاق و معاشرت میں قرآنی تعلیمات اور اسوۂ رسول کی تبیین
جدید مسائل کا قرآنی تجزیہ
جدید چیلنجز کی شدت کی تفہیم اور قرآن کی واضح آیات میں اس کی تحلیل و ترتیب اور اظہار و تبیین
قرآن، سنت اور اسوۂ صحابہ کی تجدید
اسلام کی اصل بنیادوں کی تجدید اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے طرزِ عمل کی توضیح۔
قرآن کی مرکزیت اور حتمیت
قرآن کو ہر دَور کے لیے مکمل اور آخری راہنما کے طور پر ماننا اور اس کی طرف دعوت، قرآن کی مرکزیت اور حتمیت کی تبیین۔